ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت: سلمان علی

ڈونیڈن:منگل کو یہاں کھیلے گئے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان سیریز میں 2-0 سے پیچھے ہو گیا۔ میچ کے بعد پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ان کی ٹیم کو پاور پلے میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میچ پچھلے میچ سے بہتر تھا۔انہوں نے پاکستان کی فیلڈنگ کی تعریف کی اور بولرز کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر حارث رؤف کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے شاندار بولنگ کی۔ تاہم، سلمان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان کو پاور پلے میں بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ سلمان آغا نے کہاکہ موسم بہت ٹھنڈا تھا، پچھلی بار سے بہتر میچ تھا، ہم نے بہتر بیٹنگ کی، ہماری فیلڈنگ بہترین رہی، کچھ عرصے کے لیے بولنگ اچھی رہی، لیکن ہمیں سمجھنا ہوگا کہ یہاں کا باؤنس مختلف ہے۔ ہم نے پاور پلے کے بعد اچھی بولنگ کی، حارث نے شاندار بولنگ کی۔ لیکن ہمیں پاور پلے میں خاص طور پر بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ایک بار پھر جدوجہد کرتی نظر آئی۔ سلمان علی آغا نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے باز ایک بار پھر انہیں بڑے اسکور میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔ نیچے آرڈر میں، شاداب خان (26، 14 گیندوں، 2 چوکے، 2 چھکے) اور شاہین آفریدی (22*، 14 گیندوں، 2 چوکے، 1 چھکا) نے مفید اننگز کھیلی کیونکہ بارش کی وجہ سے 15 اوور کے میچ میں پاکستان نے 135/9 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے تین اوورز میں 23 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا آغاز طوفانی رہا۔ ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے پاکستانی باؤلرز پر جم کر حملہ کیا۔ ایلن نے محمد علی کے اوور میں تین چھکے لگائے جبکہ سیفرٹ نے شاہین آفریدی کے اوور میں چار چھکے لگا ئے ۔ اگرچہ سیفرٹ اور ایلن کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ نے تیزی سے وکٹیں گنوائیں، لیکن مچل سینٹنر کی 21 رنز کی اہم اننگز نے نیوزی لینڈ کو 11 گیندیں باقی رہ کر پانچ وکٹوں سے جیتنے میں مدد دی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف (3/20) سب سے کامیاب بولر رہے۔ ٹم سیفرٹ کو ان کی شاندار کارکردگی پر ‘پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *