سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی وائلڈ لائف ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں فطرت کی ناقابل یقین دولت کی قدر کرنے کے عزم کی توثیق کرنے کی یاد دلاتا ہے ۔انہوں نے کہا:’آئیے معاش کو برقرار رکھنے اور اپنے سیارے کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں جنگلات اور ماحولیاتی نظام کے اہم کردار کو تسلیم کریں’۔بتادیں کہ عالمی وائلڈ لاے ف ڈے ہر سال 3مارچ کو منایا جاتا ہے تاکہ جنگلی حیات کی اہمیت اور اس کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے ۔منوج سنہا نے پیر کو ‘ایکس’پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا:’عالمی وائلد لائف ڈے پپر سب کو مبارکباد’۔انہوں نے کہا:’یہ دن ہمیں فطرت کی ناقابل یقین دولت کی قدر کرنے اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کی توثیق کرنے کی یاد دلاتا ہے ‘۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا:’آئیے معاش کو برقرار رکھنے اور اپنے سیارے کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں جنگلات اور ماحولیاتی نظام کے اہم کردار کو تسلیم کریں’۔
منوج سنہا کی عالمی وائلڈ لائف ڈے پر مبارکباد

