بی جے پی جھوٹ بولنے والی پارٹی ہے :اکھلیش

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ و اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اس پر عوام سے جھوٹے بولنے اور انہیں گمراہ کرنے کاالزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ بولنے والی پارٹی ہے ۔سابق وزیر اعلی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی حکومت عوام کو گمراہ کرنے کے لئے جھوٹے بیان دیتی ہے اور بیان دلواتی ہے ۔ بی جے پی کے لو گ جوھٹ بولتے ہی ہیں جھوٹ پر ٹکے بھی رہتے ہیں۔ بی جے پی جھوٹ بولنے والی پارٹی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں آئین محفوظ نہیں ہے ۔ اترپردیش کی غیر آئینی کاروائیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ نے بھی کئی بار تبصرہ کیا ہے ۔ ہدایت دی ہے حکومت کے خلاف اپنا آبزرویشن دیا ہے پھر بھی بی جے پی حکومت اسے نہیں مان رہی ہے ۔اکھلیش نے وزیر اعلی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ برے تیس مارخاں ہیں۔ انہیں تیس سے بڑا پیار ہے ۔ مہاکمبھ میں مرے کتنے انہوں نے بتایا کہ تیس، کاروبار کتنا ہوا بتایا 30کروڑ، پوریر است کو کتنا فائدہ ہوگا بتایا تیس گنا دس ہزار کروڑ ، یہ اعداد وزیر اعلی کے علاوہ کوئی نہیں بتا سکتا۔انہوں نے کہ اکہ وزیر اعلی بتائیں کہ انہوں نے کب فیصلہ کیا تھا کہ پریاگ راج میں امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ اپنی بائیک کا کمرشیل استعمال کریں گے اور اس سے پیسہ کمائیں گے ۔ وزیر اعلی کے بیان سے تویہ لگتا ہے کہ اب پریاگ راج کے طلبہ کو اگلا روزگار 144سال بعد لگنے والے مہاکمبھ میں ہی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نوجوان، کسان، پی ڈی اے مخالف ہے ۔ بی جے پی حکومت اب کچھ بھی کر لے لیکن پچھڑا، دلت، قبائلی، نصف آبادی اور اقلیتی بھائیوں نے من بنا لیا ہے کہ وہ پی ڈی اے کو مضبوط کریں گے ۔ پی ڈی اے کی طاقت کو آگے بڑھائیں گے ۔یادو نے کہا کہ وزیر اعلی کو خود نہیں پتہ ہے کہ وہ اردو کی مخالفت اردو میں کررہے تھے ۔ ان کے زبان میں اردو کے تمام لفظ رہتے ہیں یہ بات سمجھنی چاہئے کہ اردو ہندوستانی زبان ہے ۔ یہی پیدا ہوئی، بڑھی اور یہی اس کا فروغ ہوا ہے ۔یادو نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری شباب پر ہے ۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوگئی ہے ۔ نظم ونسق تباہ ہوگیا ہے ۔ لگاتار قتل کی واردات پیش آرہی ہیں۔ لوٹ ہورہی ہے ۔ طبی خدمات بدحال ہوچکی ہیں۔ میڈیکل کالجوں، اسپتالوں میں علاج نہیں مل پارہا ہے ۔ مریضوں کو ایمبولنس نہیں ملتی ہے ۔ ہر ڈپارٹمنٹ میں بدعنوانی ہے ۔ ایسی بدعنوانی اور لوٹ کبھی نہیں تھی۔ اس حکومت نے پولیس کو بے ایمان بنا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی سب سے بدعنوانی پارٹی ہے ۔ مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔ سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے ۔ شیئر مارکیٹ ڈوب رہا ہے ۔ اس حکومت نے پورے بازار کو دوسروں کے حوالے کردیا ہے ۔ معیشت کو برباد کردیا ہے ۔ بی جے پی جھوٹ بولنے میں نمبر ایک ہے ۔حکومت نے سب فروخت کردیا ہے ۔ کسان بازار فروخت کردیا۔ پلاسیو مال فروخت کردیا۔ بی جے پی الیکشن میں بے ایمانی کرتی ہے ووٹ نہیں ڈالنے دیتی ہے ۔ ووٹ کٹوادیتی ہے ۔ ہم نے پارٹی کے سبھی لوگوں سے کہا ہے کہ جو بھی 18سال کا ہوجائے سب کا ووٹ بنوائیں۔ اپنی اپنی ووٹر لسٹ کو دھیان سے دیکھیں اور بہتر کریں۔یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں بدعنوانی کو اجاگر کرنے والوں کا قتل ہورہا ہے ۔ جانکاری ملی ہے کہ سیتا پور کے صحافی نے بدعنوانی کو اجاگر کیا تھا اسلئے اس کا قتل کردیا گیا۔ بدعنوانی کے معاملے میں یہ کوئی پہلی جان نہیں گئی ہے ۔ ابھی نوئیڈا میں جس افسر نے خودکشی کی ہے اس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس کے اوپر بہت دباؤ تھا۔ بی جے پی حکومت میں کسی کے ساتھ کچھ بھی ہوسکت اہے ۔ کسی کی بھی جان جاسکتی ہے ۔ عوام بی جے پی حکومت میں ہورہی لاقانونیت اور بدعنوانی کو جان چکے ہیں۔ آنے والے الیکشن میں انہیں ہٹا دیں گے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *