سمستی پور: بہار کے گورنر عارف محمد خان نے ریاست کے تعلیمی اداروں سے بہتر تعلیمی نظام فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ایسی تعلیم حاصل کرنی چاہئے کہ انہیں روزگار کے لئے دوسری ریاستوں میں جانا نہ پڑے ۔پیر کو سمستی پور شہر کے دھرم پور میں مرحوم ماہر تعلیم مسرور احمد کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر خان نے کہا کہ اگر ہمیں دنیا میں اپنے حالات کو بدلنا ہے تو تعلیمی ادارے معیار کے مطابق ہونے چاہئیں۔اس سے قبل گورنر عارف محمد خان نے مرحوم احمد کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر مرحوم احمد کے بیٹے محمد فیصل احمد، ان کی اہلیہ بلقیس احمد، ڈاکٹر فخر الہدا، سمستی پور کے میئر انیتا رام، سٹی کونسلر کے نمائندے احسان الحق ننھے اور چترنجن رائے سمیت دیگر نے گورنر کا استقبال کیا۔
تعلیمی ادارے نوجوانوں کو بہتر تعلیم فراہم کریں:گورنر

